سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

دُبئی میں قوالی پروگرام

بتایا جاتا ہے کہ امرت مہااتسو تقاریب کے ایک حصہ کے طورپر قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندوستان اور دُبئی کے قونصل جنرل نے بھی شرکت کی۔

دُبئی: دُبئی میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر فرانس‘ انڈونیشیا‘ افغانستان اور لبنان کے قونصل جنرلوں نے بھی شرکت کی۔

جمعہ کو منعقدہ اس پروگرام میں افراد کی قابل لحاظ تعداد نے شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

بتایا جاتا ہے کہ امرت مہااُتسو تقاریب کے سلسلہ میں قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر قوالوں نے امیر خسرو‘ بولے شاہ اور دوسروں کا کلام سنایا۔

بتایا جاتا ہے کہ امرت مہااتسو تقاریب کے ایک حصہ کے طورپر قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندوستان اور دُبئی کے قونصل جنرل نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ہندوستان کے قونصل جنرل متعینہ دُبئی ڈاکٹر امن پوری نے کہا کہ ہندوستان اپنی قدیم روایات اور ثقافت کے لئے مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو چاہئے کہ تہذیب و ثقافت کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے مذکورہ پروگرام کے تعلق سے اشتراک و تعاون کرنے کے علاوہ مختلف عہدیداروں کے علاوہ سفارت کاروں کی شرکت پر اظہار ِ تشکر کیا۔

اس پروگرام میں حاجی سید سلمان چشتی گدی نشین درگاہ اجمیر شریف‘ایس وکرم جیت سنگھ رکن پارلیمنٹ اور سریندر سنگھ قندھاری بانی و صدرنشین الدُبئی گروپ نے بھی شرکت کی۔

سابق ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کیپٹن و پدم شری انعام یافتہ سردار سنگھ کے علاوہ ہندوستان کے بزنس مین ایس پی سنگھ اوبرائے نے بھی قوالی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے صوفیانہ کلام کی ستائش کی۔