تلنگانہ

کے سی آر کے فارم ہاؤز کے دھان 4,250 روپے کسانوں کے دھان 2 ہزار روپے فی کنٹل: ریونت ریڈی

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے فارم ہاؤز میں کاشت کئے گئے دھان کو 4,250 روپے فی کنٹل فروخت کیا جبکہ کسانوں کے کاشت کردہ دھان کو 2 ہزار روپے فی کنٹل خریدنے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں ہے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے فارم ہاؤز میں کاشت کئے گئے دھان کو 4,250 روپے فی کنٹل فروخت کیا جبکہ کسانوں کے کاشت کردہ دھان کو 2 ہزار روپے فی کنٹل خریدنے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
کے سی آر نے نوجوانوں کے خوابوں اور امنگوں کو رونددیا: سرجے والا
تلنگانہ میں 2290 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل، حلقہ شیر لنگم پلی میں سب سے زیادہ ووٹرس
حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل

اگر ان کا دعویٰ غلط ہے تو وہ راجہ راجیشوری سوامی مندر میں قسم کھانے تیار ہیں۔ ریونت ریڈی آج کاماریڈی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی سی سی قیادت نے مجھے کے سی آر کے خلاف کاماریڈی سے مقابلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں کاماریڈی کے کسانوں کی اراضیات جس کو کے سی آر اور ان کے خاندان والے قبضہ کرنا چاہتے ہیں ان سے محفوظ رکھوں۔

اس کے لئے ضروری ہے کہ بی آر ایس کو خانہ پور تک محدود رکھوں جو کے سی آر کا آبائی گاؤں ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کو 40 سال تک اپنا آبائی گاؤں یاد نہیں آیا اور نہ ہی کے سی آر نے اس علاقہ کی ترقی پر توجہ دی ہے۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ دراصل کے سی آر یہاں کاماریڈی اس لئے آئے ہیں کہ وہ کسانوں کی اراضیات پر قبضہ کرسکیں لیکن کاماریڈی کے عوام کے سی آر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

عوام کانگریس کو اقتدار میں لائیں گے اور کے سی آر کی خاندانی حکمرانی کا خاتمہ کریں گے۔