انٹرٹینمنٹ
ٹرینڈنگ

راکھی ساونت عمرہ کی ادائیگی کے بعد ممبئی واپس، کہا راکھی نہ پکاریں فاطمہ پکاریں

راکھی کا استقبال ان کے دوستوں اور مداحوں نے پھولوں کے ہار پہناکر کیا۔ راکھی کو دیکھ کر سوشل میڈیا والوں نے اس کا نام پکارنا شروع کردیا تو اداکارہ نے کہا کہ انہیں راکھی نہیں بلکہ فاطمہ کہا جائے۔

نئی دہلی: ڈرامہ کوئین راکھی ساونت ان دنوں سوشل میڈیا میں چھائی ہوئی ہیں۔ راکھی حال ہی میں عمرہ کرنے مکہ پہنچی تھی۔ راکھی عمرہ کرنے کے بعد ممبئی واپس آگئی ہیں۔ اداکارہ کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
راکھی ساونت کو عدالت سے یکم/فروری تک عبوری راحت
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت
مکہ مسجد میں جلسہ یوم القرآن
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت

 راکھی کا استقبال ان کے دوستوں اور مداحوں نے پھولوں کے ہار پہناکر کیا۔ راکھی کو دیکھ کر سوشل میڈیا والوں نے اس کا نام پکارنا شروع کردیا تو اداکارہ نے کہا کہ انہیں راکھی نہیں بلکہ فاطمہ کہا جائے۔

راکھی ساونت جیسے ہی ایئرپورٹ سے باہر آئی تو ایک شخص نے انہیں ہار پہنانے کی کوشش کی لیکن وہ واپس مڑی اور ہار اپنے ہاتھ میں لے لی۔ اس کے بعد اس نے ایک خاتون کے گلے میں پھولوں کا ہارڈال دیا اس کے بعد میڈیا والوں نے راکھی راکھی کا نعرہ لگانا شروع کیا تو راکھی نے کہا راکھی نہیں، فاطمہ بلاؤ۔ جس کے بعد لوگ انہیں فاطمہ کہہ کر پکارنے لگے۔

اس دوران ایک رپورٹر نے راکھی سے پوچھا کہ کیا وہ دستاویز میں اپنا نام تبدیل کرنے والی ہیں؟ اس پر راکھی نے کہا کہ مجھے خدا نے ایسا بنایا ہے۔ وہ مجھ سے ویسے ہی پیار کرتا ہے جیسا میں ہوں۔ وہ نہیں چاہتی کہ میں دستاویز میں اپنا نام تبدیل کروں۔

 اس کے بعد کسی نے ان سے پوچھا کہ ہندو مذہب میں کیا غلط ہے؟جو آپ مسلمان ہو گئے۔ تب فاطمہ(راکھی ساونت) نے کہا ’’ پیدائشی مسلمان جب ہندو مندر جاتے ہیں ویشنو دیوی جاتے ہیں تو ان کو کچھ نہیں بولتے ، اگر ایک ہندو لڑکی کعبہ شریف چلی گئی اور خدا کی طرف سے اُسے بلاوا آیا تو آپ لوگوں نے تو زلزلہ مچادیا۔

https://twitter.com/CinePhillee/status/1697104176223011240

عمرہ کرنے گئی راکھی ساونت نے مکہ سے اپنی کئی ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ راکھی نے اپنی دعائیں مانگتے ہوئے روتے ہوئے کئی ویڈیوز شیئر کیے تھے۔ تمام ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ بہت سے لوگوں نے اس پبلسٹی سٹنٹ بتایا تھا جب کہ بہت سے لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی تھی۔