سوشیل میڈیاشمالی بھارت

لوکل ٹرین میں خواتین کی مارپیٹ، وائرل ویڈیو میں دلچسپ تبصرے

سوشل میڈیا پر لوکل ٹرین میں سفر کے  دوران خواتین مسافروں کی ایک دوسرے کے ساتھ مارپیٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

 کولکتہ: سوشل میڈیا پر لوکل ٹرین میں سفر کے  دوران خواتین مسافروں کی ایک دوسرے کے ساتھ مارپیٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین ایک  دوسرے کو تھپڑ، گھونسوں اور چپل سے  مار رہی ہیں اور ایک دوسرے کے بال کھینچ رہی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ چیخ پکار بھی کررہی ہیں۔

کچھ خواتین  لڑنے والی  عورتوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش بھی کررہی ہیں مگر ان کی کوشش کامیابی ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔

 ’کولکتہ لوکل‘ کے  عنوان سے یہ  ویڈیو ایوشی نامی ٹوئٹر صارف نے شیئر کی ہے جس پر ٹوئٹر کے استعمال کرنے والے مزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے خواتین مسافروں کی ہاتھا پائی کو ’’  ٹرین کے اندر  مفت ڈبلیو ڈبلیو ای ‘‘ بھی قرار دیا۔

ویڈیو شیئر کرنے والی ٹوئٹر صارف کے مطابق  خواتین کے درمیان لڑائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

لوکل ٹرین میں مسافر خواتین کے درمیان لڑائی ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

 قبل ازیں ممبئی کی لوکل ٹرین  کے لیڈیز کمپارٹمنٹ میں خواتین کے درمیان اسی طرح کی کئی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔