ایشیاءسوشیل میڈیا

دوران آپریشن ڈاکٹر نے خاتون مریضہ کے مُکا جڑ دیا، ویڈیو وائرل

چین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران خاتون مریض کومُکا جڑ دیا۔

بیجنگ: چین میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران خاتون مریض کومُکا جڑ دیا۔

متعلقہ خبریں
مریض کے گردوں سے 418 کنکریاں نکالی گئیں، ڈاکٹروں کا کارنامہ
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل
سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپتال میں پیش آنے والے اس معاملے کی متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چین میں سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو رواں ہفتے وائرل ہوئی تھی جس پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

سرجری کے دوران 82 سالہ مریضہ خاتون کو اینستھیزیا کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر انہوں نے اپنے سر اور پلکوں کو متعدد بار ہلایا تھا۔

خاتون مریضہ کے بیٹے کے مطابق والدہ بائیں آنکھ سے نہیں دیکھ سکتیں۔خاتون مریضہ کی آنکھوں کے آپریشن کے دوران ڈاکٹر نے کم از کم 3 مرتبہ ان کے سر پر مارا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2019ء میں پیش آنے والے اس واقعے پر ڈاکٹر کو معطل جبکہ اسپتال کے چیف ایگزیکٹو افسر کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔