بھارت

کپل سبل پر سپریم کورٹ کی توہین کا الزام

دووکیلوں نے پیرکے روز اٹارنی جنرل کے وینوگوپال کے پاس علحدہ درخواستیں داخل کی ہیں اورسینئرایڈوکیٹ و سابق وزیرقانون کپل سبل کے خلاف تحقیرعدالت کاروائی شروع کرنے ان کی منظوری طلب کی ہے۔

نئی دہلی: دووکیلوں نے پیرکے روز اٹارنی جنرل کے وینوگوپال کے پاس علحدہ درخواستیں داخل کی ہیں اور سینئر ایڈوکیٹ و سابق وزیرقانون کپل سبل کے خلاف تحقیر عدالت کاروائی شروع کرنے ان کی منظوری طلب کی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیاہے کہ کپل سبل نے اپنے بیانات کے ذریعہ مبینہ طورپرسپریم کورٹ کے وقار اور آزادانہ نوعیت کی اہمیت گھٹاکرپیش کی ہے۔

ایڈوکیٹ جنرل کے نام اپنے ایک مکتوب میں ونیت جندل نامی وکیل نے کہاکہ کپل سبل نے راست طورپرالزامات عائد کئے ہیں اورعدالت عظمیٰ کے برسرخدمت ججس کوبے وقارکرنے اوران کے خلاف اسکینڈل تیارکرنے کی نیت سے انہوں نے ایساکیاہے۔

سبل کے بیانات کی وجہ سے سپریم کورٹ کے ججس کی جانب سے صادرکئے گئے فیصلوں پرایک اسکینڈل پیدا ہوگیا اورانہوں نے ججس پر بدعنوان ہونے کاالزام عائد کیا۔