بھارت

ہندوستان میں ویزا انٹرویو کا وقت گھٹانے کی کوشش: امریکہ

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ‘ ہندوستان میں ویزا انٹرویو اپائنٹمنٹ کے لئے انتظار کے وقت کو گھٹانے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے اور ویزا پراسیسنگ اندازوں سے زیادہ تیزی سے بحال ہورہی ہے۔

واشنگٹن: اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ‘ ہندوستان میں ویزا انٹرویو اپائنٹمنٹ کے لئے انتظار کے وقت کو گھٹانے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے اور ویزا پراسیسنگ اندازوں سے زیادہ تیزی سے بحال ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
امریکی اسٹوڈنٹ ویزاکی طلب میں زبردست اضافہ، تاحال 5 لاکھ درخواستوں کو قطعیت
وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کی کل امریکہ روانگی

توقع ہے کہ یہ آنے والے سال میں ماقبل عالمی وباء کی سطح تک پہنچ جائے گی۔ ہندوستان جیسے ممالک سے ویزا درخواستوں کے بیاک لاگ پر بڑھتی تشویش کا ازالہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈپرائس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ ان لوگوں کی جھنجھلاہٹ کو سمجھ سکتے ہیں جنہیں ویزا کے لئے طویل عرصہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

نومبر 2022 میں ٹورسٹ ویزا (B1/B2) انٹرویو اپائنٹمنٹ کے لئے اوسط وقت 2ماہ تھا اور ہنگامی ضروریات کے حامل درخواست گزاروں کو جو ایمرجنسی اپائنٹمنٹ کے لئے درخواست دینے کے معیار پر پورے اترتے ہوں‘ انہیں چند دن کے اندر وقت دیا جاتا تھا۔

پرائس نے کہا کہ ویزا پراسیسنگ اندازوں سے زیادہ تیزی سے بحال ہورہی ہے اور آنے والے سال میں ہمیں توقع ہے کہ ہم ماقبل عالمی وباء پراسیسنگ کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے 2016 سے اب تک 2022 کے مالیاتی سال میں سب سے زیادہ اسٹوڈنٹ ویزے جاری کئے ہیں۔ ہندوستان میں قائم ان کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے واحد مالیاتی سال کے دوران جاری کردہ اسٹوڈنٹ ویزا کی تعداد کا آل ٹائم ریکارڈ توڑدیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار اسٹوڈنٹ ویزا جاری کئے ہیں۔ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ چند امیدواروں کو ہنوز ویزا کے لئے زیادہ عرصہ تک انتظار کرنا پڑرہا ہے اسی لئے ہم ویزا انٹرویو کے اپائنٹمنٹ کے لئے درکار وقت کو مزید گھٹانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

ہندوستان اور دنیا بھر میں بشمول پہلی مرتبہ سیاحتی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو جلدازجلد اپائنٹمنٹ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سکریٹری اور ڈپارٹمنٹ کی اولین ترجیح ہے کہ بیاک لاگ کو گھٹانے اور آخرکار انتظار کے وقت کو گھٹانے کے لئے ہرممکن قدم اٹھایا جائے۔

پرائس نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بروقت ویزا پراسیسنگ امریکی معیشت اور خاندانوں کو یکجا کرنے انتظامیہ کے نشانہ کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں وباء سے متعلق پابندیوں میں نرمی لائے جانے کے بعد ویزا خدمات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور لوگ امریکہ کا سفر کرنے کے لئے مواقع کی تلاش میں ہیں۔