تلنگانہ

سدی پیٹ میں ٹی ہب کی تعمیر کا وعدہ:  کے ٹی آر

کے ٹی آر نے کہا کہ اگر علیحدہ تلنگانہ کا قیام نہ ہوتا تو سدی پیٹ کو ضلع کا درجہ حاصل نہ ہوگا۔ نہ ترقی ہوتی۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ کے سی آر نے سدی پیٹ کیلئے مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن و ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ سدی پیٹ ٹاؤن میں ٹی ہب تعمیر کیا جائے گا۔ آج ٹاؤن کے مضافاتی علاقہ ناگولہ بنڈہ میں تعمیر کردہ آئی ٹی ٹاور کا کے ٹی راما راؤ اور ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ زمرہ دوم اور سوم کے شہروں میں مقامی نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔ کئی ضلع مراکز میں عصری سہولتوں سے آراستہ آئی ٹی ٹاورس تعمیر کئے گئے ہیں۔

 کئی آئی ٹی کمپنیز کو ان مراکز سے سرگرمیاں انجام دینے کی دعوت دی گئی ہے۔ اسی سلسلہ کے تحت سدی پیٹ مضافات میں ناگولہ بنڈہ میں آئی ٹی ٹاور تعمیر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ کبھی سدی پیٹ میں آئی ٹی ٹاور تعمیر کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ اگر علیحدہ تلنگانہ کا قیام نہ ہوتا تو سدی پیٹ کو ضلع کا درجہ حاصل نہ ہوگا۔ نہ ترقی ہوتی۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ کے سی آر نے سدی پیٹ کیلئے مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

 اب آئی ٹی ٹاور کے آغاز کے بعد سے تقریباً1500 افراد کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ سدی پیٹ کی بڑے پیمانے پر صنعت کاری ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کے لئے وقت لگتا ہے اور اب سدی پیٹ کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔