امریکہ و کینیڈا

مسلمان کو ہراساں کرنے والے اوباما کے سابق مشیر گرفتار

ویڈیوز میں سیلڈووٹز کو مین ہٹن میں سائیڈ واک پر حلال فوڈ بیچنے والے ایک مسلمان کو بار بار ہراساں کرتے اور یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ اگر ہم نے چار ہزار فلسطینی بچوں کو مارا ہے تو بھی یہ ناکافی ہے۔

نیویارک: مین ہٹن میں بر لبِ سڑک ایک مصری مسلمان کو ہراساں کرنے پر اوباما کے سابق مشیر اسٹیورٹ سیلڈووٹز کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد نیویارک میں مسلمان شخص کو ہراساں کرنے والے اوباما کے سابق مشیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
15سالہ زوجہ کے ساتھ جسمانی تعلق عصمت ریزی نہیں: دہلی ہائیکورٹ

ویڈیوز میں سیلڈووٹز کو مین ہٹن میں سائیڈ واک پر حلال فوڈ بیچنے والے ایک مسلمان کو بار بار ہراساں کرتے اور یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ اگر ہم نے چار ہزار فلسطینی بچوں کو مارا ہے تو بھی یہ ناکافی ہے۔

سیلڈووٹز کی گرفتاری شدید ہراسانی، نفرت انگیز جرائم، خوف زدہ کرنا، کام کی جگہ پر ہراساں کرنا جیسی دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیوررٹ سیلڈووٹز امریکی محکمہ خارجہ سے وابستہ رہ چکے ہیں اور سابق صدر اوباما کی قومی سلامتی کونسل میں جنوبی ایشیا ڈائریکٹوریٹ کا حصہ تھے۔