بھارت

امبانی کے مقابلہ میں اڈانی کی دولت میں 44 فیصد اضافہ

مالیاتی سال کی ابتداء میں فوربس کی تیارکردہ ارب پتیوں کی فہرست میں گوتم اڈانی اورمکیش امبانی کی دولت میں زیادہ فرق نہیں تھا۔

نئی دہلی: مالیاتی سال کی ابتداء میں فوربس کی تیارکردہ ارب پتیوں کی فہرست میں گوتم اڈانی اورمکیش امبانی کی دولت میں زیادہ فرق نہیں تھا۔

مارچ 2022 میں ریلائنس کے صدرنشین مکیش امبانی90.7 بلین ڈالرکی خالص قدر کے ساتھ گوتم اڈانی سے کسی قدر آگے تھے۔ فوربس کے مطابق تب سے لے کر اب تک مکیش امبانی کی خالص قدربڑھ کر92.1 بلین ڈالر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اڈانی کی دولت میں 66 بلین ڈالر کا اضافہ ہواہے اوران کی دولت 155بلین ڈالر ہوگئی ہے۔فی الحال فوربس کی فہرست کے مطابق گوتم اڈانی دنیاکے دوسرے امیرترین شخص ہیں اورصرف ایلان مسک سے پیچھے ہیں۔

اس فہرست میں مکیش امبانی8 ویں مقام پر ہیں۔ ان کی دولت اڈانی کے مقابلہ میں 40 فیصد کم ہے۔ کئی دہائیوں سے اڈانی کاکاروبار بندرگاہوں،کوئلہ کی کانکنی اورجہاز رانی جیسے شعبوں پرمرکوز ہے۔

مکیش امبانی تیل میں سرمایہ کاری کرتے رہے ہیں۔اب مکیش امبانی نے پٹروکمیکلس،انرجی اورمیڈیا جیسے شعبوں میں بھی پیشقدمی شروع کردی ہے۔