بھارت

ملک کا پہلا منکی پاکس مریض صحتیاب

علامات ظاہرہونے پر پہلے اسے کولم ہاسپٹل اور بعد میں ترویندرم میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا۔ اس کے سارے علاج کا طریقہ کار پونے کی لیاب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی نے طئے کیا۔

ترواننتاپورم: کیرالا کے وزیرصحت ویناجارج نے ہفتہ کے دن اعلان کیاکہ ملک کا پہلا منکی پاکس مریض پوری طرح صحتیاب ہوگیا اور اسے بہت جلد دواخانہ سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ کیرالا کا 35 سالہ مریض 12 جولائی کو متحدہ عرب امارات سے آیاتھا اور 2 دن بعد وہ وائرس پازیٹیٹو پایاگیا۔

علامات ظاہرہونے پر پہلے اسے کولم ہاسپٹل اور بعد میں ترویندرم میڈیکل کالج ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا۔ اس کے سارے علاج کا طریقہ کار پونے کی لیاب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی نے طئے کیا۔ ریاست میں دیگر 2پازیٹیو کیس بھی تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ یہ دونوں بھی مشرق وسطی سے آئے تھے۔