بھارت

مودی حکومت کے خلاف 18 اپوزیشن پارٹیاں متحد

نئی دہلی: 18 اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین نے آج یہاں کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی،جس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت ختم ہونے کے بعد انہیں بطور رکن پارلیمنٹ الاٹ بنگلہ خالی کرنے کے لئے بھیجے گئے نوٹس کے پیش نظر تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی: 18 اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین نے آج یہاں کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی،جس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت ختم ہونے کے بعد انہیں بطور رکن پارلیمنٹ الاٹ بنگلہ خالی کرنے کے لئے بھیجے گئے نوٹس کے پیش نظر تبادلہ خیال کیا اور تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے جمہوریت کو بچانے کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا۔

میٹنگ کے بعد کانگریس لیڈر پرمود تیواری اور گورو گوگوئی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے ملک میں جمہوریت کو بچانے اور ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خوف و ہراس کی فضاء کے خلاف تمام جماعتیں متفق ہیں۔

میٹنگ میں جن پارٹیوں نے حصہ لیا ان میں ڈی ایم کے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، جنتا دل یو، مارکسی کمیونسٹ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، ترنمول کانگریس، آر ایس پی راشٹریہ جنتا دل، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، نیشنل کانفرنس، سماج وادی پارٹی، ایم ڈی ایم کے کے علاوہ شامل تھے۔ کانگریس سے آئی یو ایم ایل سمیت 18 جماعتوں نے حصہ لیا۔

بنگلہ خالی کرنے کے لیے مسٹر راہل گاندھی کو بھیجے گئے نوٹس کے معاملے پر مسٹر تیواری نے کہا کہ ابھی تک نوٹس نہیں ملا ہے۔ اس دوران کانگریس نے کل ملک کے تمام بڑے شہروں میں حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی