31 اگست سے اندرون ملک فضائی کرایہ بڑھ جانے کا امکان

طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن (اے ٹی ایف) کی روزانہ کھپت اور دام کا باریکی سے جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

نئی دہلی: اندرون ملک فضائی کرایوں پر لگی پابندی 31 اگست سے برخاست ہوجائے گی۔ مرکزی وزارت ِ شہری ہوابازی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ لگ بھگ 27 ماہ بعد یہ پابندی اٹھائی جارہی ہے۔

طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن (اے ٹی ایف) کی روزانہ کھپت اور دام کا باریکی سے جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

وزیر شہری ہوابازی جیوتر آدتیہ سندھیا نے ٹویٹر پر کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں ڈومیسٹک ٹریفک بڑھنے والی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں اے ٹی ایف کے دام گھٹتے آئے ہیں۔

24 فروری کو روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے یہ دام کافی بڑھ گئے تھے۔ وزارت ِ شہری ہوابازی نے اندرون ملک کرایوں کی زیریں اور بالائی حد مقرر کردی تھی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button