عام آدمی پارٹی بن گئی قومی سیاسی جماعت، اروند کیجریوال کا ویڈیو

پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے صرف 10 سال کے عرصہ میں قومی سیاسی جماعت کا موقف حاصل کرلیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کو گجرات میں اتنے ووٹ ملے کہ اب وہ قومی پارٹی بن گئی ہے۔

گجرات میں لوگوں نے اب تک اس پارٹی کو 39 لاکھ ووٹ دیئے ہیں اور اس طرح عاپ کو قومی سیاست کا حصہ بنا دیا ہے۔

پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی، ہماچل پردیش اور اترپردیش میں ضمنی انتخابات کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ملک میں سیاسی ہوائیں بدل رہی ہیں۔

انہوں نے گجرات کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے عام آدمی پارٹی کو قومی سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیام میں کیجریوال نے مزید کہا کہ قانوناً عام آدمی پارٹی اب قومی سیاسی جماعت بن گئی ہے اور یہ ہمارے لئے بہت بڑی بات ہے۔ ملک میں بہت کم ایسی پارٹیاں ہیں جنہیں قومی جماعت کا موقف حاصل ہے۔ صرف دس برس کے عرصہ میں پارٹی کو ملے اس موقف پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button