انٹرٹینمنٹتلنگانہ

ڈرگس کیس، اداکارہ چارمی کور ای ڈی کے سامنے پیش

ای ڈی نے قبل ازیں ٹالی ووڈ(تلگو فلم انڈسٹری) کی10شخصیات کو سمن جاری کیا تھا ان پر ایل ایس ڈی اور ایم ڈی ایم اے (منشیات کی اقسام) کی ڈرگس کی سپلائی میں روابط کا الزام ہے۔

حیدرآباد۔: ڈرگس ریاکٹ جسے شہر میں 2017 میں بے نقاب کیا گیا تھا، سے مربوط منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حصہ کے طور پر سمن جاری کرنے کے بعد فلمی اداکارہ چارمی کو ر جمعرات کے روز یہاں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے حاضر ہوئیں۔

ای ڈی نے قبل ازیں ٹالی ووڈ(تلگو فلم انڈسٹری) کی10شخصیات کو سمن جاری کیا تھا ان پر ایل ایس ڈی اور ایم ڈی ایم اے (منشیات کی اقسام) کی ڈرگس کی سپلائی میں روابط کا الزام ہے۔

تلنگانہ پروبیشن اینڈاکسائز نے اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا تھا۔ اس ریاکٹ سے جڑے افراد کے ساتھ تحقیقات میں ٹالی ووڈ کی چند اہم شخصیات کے نام سامنے آئے تھے۔

محکمہ نشہ بندی وآبکاری کی جانب سے تحقیقات کیلئے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔ ڈرگس لنک کے شبہ میں ٹالی ووڈ کے 11 افراد سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔

بعدازاں ای ڈی نے ان فلمی شخصیات کو سمن جاری کرتے ہوئے انہیں ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

چارمی آج ای ڈی کے سامنے حاضر ہوئیں۔ ٹالی ووڈ میں انہوں نے 2002 میں اپنا کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ وہ، کنٹرا، ملیالم، اور ٹامل فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

ممتاز فلم ساز پوری جگناتھ 31 / اگست کو مرکز کی ایجنسی ای ڈی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔