کرناٹک

گوڈسے کے ”وارثین“ نقص امن پیدا کررہے ہیں: سدارامیا

مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان ایسے لوگ ہیں جو گوڈسے کی پوجا کرتے ہیں حالانکہ وہ مہاتما گاندھی کے بارے میں بھی بولتے ہیں۔“

بنگلورو: ہنومان پرچم کو نکالنے پر تنازعہ کے درمیان کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے منگل کو کہا کہ مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈے کے ”وارثین“ ریاست میں امن و امان کو درہم برہم کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہنومان کے جھنڈے کے بعد کرناٹک میں ٹیپو جھنڈے پر نیا تنازعہ
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات
رام مندر درشن کیلئے جاؤں گا، وقت کا تعین ابھی ممکن نہیں:سدارامیا
محمد رضوان کو آؤٹ دینے کے متنازعہ فیصلے پر ہنگامہ
سدارامیا کو ’’کاہل‘‘ قرار دینے پر بی جے پی ایم پی کے خلاف ایف آئی آر درج

 منڈیا ضلع کے کیراگوڈو موضع میں 108 فٹ بلند ستون پر لہرائے گئے بھگوا جھنڈے کو نکالنے پر منڈیا میں پیر کے روز بی جے پی اورجنتادل (سیکولر) نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جس پر سدارامیا نے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج کا مقصد سیاسی مفاد کا حصول ہے۔

مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان ایسے لوگ ہیں جو گوڈسے کی پوجا کرتے ہیں حالانکہ وہ مہاتما گاندھی کے بارے میں بھی بولتے ہیں۔“ 

منڈیا میں کشیدگی سے متعلق استفسار پر سدارامیا نے کہا کہ امن و امان کو درہم برہم کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ جو لوگ امن بگاڑرہے ہیں وہ گوڈسے کے وارثین ہیں۔ لوگوں کو سماج میں امن کے لیے محبت اور اعتماد سے رہنا چاہیے۔ کسی کو بھی فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

سدارامیا نے اعادہ کیا کہ کیراگوڈو پنچایت نے صرف ترنگا یا کرناٹک کا پرچم لہرانے کی اجازت د ی تھی، مذہبی یا سیاسی پرچم نہیں۔ انہوں نے (کیراگوڈو میں زعفرانی پرچم لہرانے کے پروگرام کے منتظمین) پروگرام سے متعلق اجازت کے لیے اپنی تحریری درخواست کی خلاف ورزی کیوں کی؟ ایسا سیاسی فائدہ اٹھانے اور سماج میں بے چینی پیدا کرنے کیاگیا۔“ حکام نے بعد ازاں ہنومان دھوج کی جگہ قومی پرچم لہرادیا۔