حیدرآباد

کے سی آراورہریش راو نے آبپاشی پراجکٹس کو مرکز کے حوالے کرنے کی فائل پر دستخط کیے تھے:کومٹ ریڈی

تلنگانہ کے وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے سابق وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ چندر شیکھر راو سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلے ضلع نلگنڈہ کے عوام سے معذرت خواہی کریں جس کے بعد ہی وہ ضلع کا دورہ کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے سابق وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ چندر شیکھر راو سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلے ضلع نلگنڈہ کے عوام سے معذرت خواہی کریں جس کے بعد ہی وہ ضلع کا دورہ کریں۔

متعلقہ خبریں
کنٹراکٹ کے 19 یونانی میڈیکل آفیسرس کوحکومت نے مستقل کردیا
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اور اُس وقت کے وزیرآبپاشی ہریش راو نے آبپاشی کے پراجکٹس کو مرکز کے حوالے کرنے کی فائل پر دستخط کیے تھے۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ میں تمام شعبوں کو مساوی ترجیح دی گئی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کے چندرشیکھرراو نے دھوکہ دے کر اقتدا رحاصل کیاتھا۔

انہوں نے چندرشیکھرراو کے قرضوں کو ریاست پر مالی بوجھ قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت تمام شعبوں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔