لندن میں بی بی سی کے خلاف 29 اکتوبر کو ہندوؤں کا احتجاج

برطانیہ میں ہندو پھر ایک بار احتجاج کی تیاری کررہے ہیں۔ اِس بار ان کا احتجاج بی بی سی کے خلاف ہوگا جس نے ان کے بقول مخالف ہندو ایجنڈہ کو آگے بڑھایا ہے اور وہ ”ہندو فوبک“ ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: برطانیہ میں ہندو پھر ایک بار احتجاج کی تیاری کررہے ہیں۔ اِس بار ان کا احتجاج بی بی سی کے خلاف ہوگا جس نے ان کے بقول مخالف ہندو ایجنڈہ کو آگے بڑھایا ہے اور وہ ”ہندو فوبک“ ہوگئی ہے۔

29 اکتوبر کو لندن میں بی بی سی براڈکاسٹنگ ہاؤز‘ پورٹ لینڈکے سامنے یہ احتجاج ہوگا۔ برطانیہ میں ہندو ٹویٹر مہم چلارہے ہیں کہ لوگوں کی بڑی تعداد احتجاج میں حصہ لے۔

برٹش ہندو تنظیموں کا الزام ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر ہندوؤں کے تعلق سے جو غلط جانکاری دی جارہی ہے اسے مین اسٹریم برٹش میڈیا دی گارجین اور بی بی سی نے بڑھاوا دیا ہے جس کے نتیجہ میں کئی دہوں سے ہمہ ثقافتی ہم آہنگی کے لئے جانے جانے والے شہر لیسٹر میں ہندو فرقہ کے خلاف تشدد کو ہوا ملی۔

انڈیا نیریٹیو نے برطانیہ میں اس احتجاج کے بارے میں لوگوں سے بات چیت کی۔ لوگوں کو امید ہے کہ یہ احتجاج پچھلے احتجاج کے مقابلہ بڑا ہوگا۔ اس میں لوگوں کی زیادہ تعداد حصہ لینے کی توقع ہے۔ ستمبر کے اواخر میں ایسا ہی احتجاج اخبار دی گارجین کے خلاف ہوچکا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button