سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

دلت نوجوان کوبے رحمی سے مارکرہلاک کردیاگیا اوراس کی ماں کےکپڑے پھاڑدیئے گئے

دلت نوجوان کی ماں کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسے ایک تولیہ دیا تاکہ وہ اپنے جسم کو ڈھک سکے۔ اوبی سی اور اقلیتی فرقہ کے کم ازکم 9افراد کو تاحال گرفتارکیاگیا ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک دلت نوجوان کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیاگیا اور اس کی ماں کو مبینہ طور پر بے لباس کیاگیا۔ یہ تکلیف دہ واقعہ جمعرات کی رات موضع بروڑیہ نونگر میں پیش آیا۔ ملزمین نے دلت کنبہ کے مکان میں توڑپھوڑ بھی کی۔

متعلقہ خبریں
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

 دلت نوجوان کی ماں کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسے ایک تولیہ دیا تاکہ وہ اپنے جسم کو ڈھک سکے۔ اوبی سی اور اقلیتی فرقہ کے کم ازکم 9افراد کو تاحال گرفتارکیاگیا ہے۔ ساگرضلع پولیس کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

 پولیس کا کہنا ہیکہ اصل ملزم وکرم سنگھ 28 سالہ کی قیادت میں ایک گروپ 20 سالہ نتن اہیروار کے مکان میں گھس پڑا اور اسے مجبورکرنے لگا کہ وہ وکرم اور اس کے ارکان خاندان کے خلاف اہیروار کی بہن کوجنسی ہراسانی کا  2019ء کا کیس واپس لیاجائے۔

 اہیروار کے انکارپر حملہ آوروں نے اسے لاٹھیوں اور راڈ سے بری طرح مارا پیٹا۔ اس کی ماں جب اسے بچانے آئی تو ملزمین نے اسے بے لباس کیا اور مارا پیٹا۔ شدید زخمی دلت نوجوان کو ضلع ساگر کے بندیل کھنڈ میڈیکل کالج ہاسپٹل لے جایاگیا‘ جہاں پہنچنے تک وہ دم توڑچکاتھا۔