بھارت

ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر

امریکی سینیٹ نے چہارشنبہ کو مسٹر گارسیٹی کو ہندوستان میں نئے امریکی سفیر کے طور پر نامزد کرنے کے لیے ووٹ دیا اور ان کے حق میں 42 کے مقابلے 52 ووٹ پڑے۔

واشنگٹن: امریکہ میں لاس اینجلس کے سابق میئر ایرک گارسیٹی ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
جوبائیڈن 2024 کی یوم جمہوریہ پریڈ میں مدعو
امریکی اسٹوڈنٹ ویزاکی طلب میں زبردست اضافہ، تاحال 5 لاکھ درخواستوں کو قطعیت

امریکی سینیٹ نے چہارشنبہ کو مسٹر گارسیٹی کو ہندوستان میں نئے امریکی سفیر کے طور پر نامزد کرنے کے لیے ووٹ دیا اور ان کے حق میں 42 کے مقابلے 52 ووٹ پڑے۔

ووٹنگ کے بعد سینیٹ میں اکثریتی رہنما چک شومر نے کہا، "امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات انتہائی اہم ہیں اور یہ بہت اچھی بات ہے کہ اب ہمارے پاس ایک سفیر ہے۔”

سات ریپبلک ارکان نے بھی گارسیٹی کے حق میں ووٹ کیا، جن میں جنوبی کیرولینا کے لنڈسے گراہم، ٹینیسی کے بل ہیگرٹی، مین کے سوسان کولنز، مونٹانا کے اسٹیو ڈین، انڈیانا کے ٹوڈ ینگ، کنساس کے راجر مارشل اور لوزیانا کے بل کیسیڈی شامل ہیں۔

وہیں تین ڈیموکریٹس ارکان ہوائی کے مازی ہیرونو، اوہائیو کے شیروڈ براؤن اور ایریزونا کے مارک کیلی نے مخالفت میں ووٹ دیا۔