انٹرٹینمنٹ

نانا پاٹیکر آپے سے باہر، مداح کو طمانچہ رسید کردیا (ویڈیو)

عام طور پر پُرسکون رہنے والے سینئر اداکار نانا پاٹیکر‘ وارنسی کے بازار میں عوام کے درمیان آپے سے باہر نظر آئے۔ جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔

وارنسی: عام طور پر پُرسکون رہنے والے سینئر اداکار نانا پاٹیکر‘ وارنسی کے بازار میں عوام کے درمیان آپے سے باہر نظر آئے۔ جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔

چاکلیٹی سوٹ، ہیاٹ اور اسکارف میں ملبوس پاٹیکر کو اپنے مداحوں کی طرف مسکراتے اور ہاتھ ہلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اچانک ایک پرستار عقب سے نمودار ہوا اور کچھ لمحوں کے لیے پاٹیکر کے بے حد قریب ٹھہرکر سیلفی لینے اپنا موبائیل اٹھایا۔ اس نامعلوم نوجوان کی عجیب و حرکت سے برہم پاٹیکر نے اس کے سرکے عقبی حصے پر طمانچہ جڑدیا۔

لڑکے کے حرکت میں آتے ہی سیکورٹی اہلکار نے اسے گھسیٹا اور وہاں سے دھکیل دیا۔ اس کے بعد پاٹیکر نے نوجوان کو انگلی دکھائی جو غالباً دیگر ممکنہ مداحوں کو ایسی حرکت نہ کرنے کی وارنگ تھی۔

پاٹیکر کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل ظاہر کی جارہا ہے۔ کئی لوگوں نے 72سالہ اداکار کی حمایت کی جبکہ دیگر لوگ نوجوان کے ساتھ نظر آئے۔