جنوبی بھارت

جالندھر سیٹ پر عاپ کی فتح حکومت کے کاموں پر مہر: بھگونت مان

اپوزیشن کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو بھی مبارکباد دینا چاہیں گے جنہوں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی، قابل اعتراض، ناگوار الفاظ کہے اور ذاتی حملے کئے۔

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے ہفتہ کو جالندھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار سشیل کمار رنکو کی جیت کو ان کی حکومت کے ذریعے گزشتہ 14 مہینوں میں کئے گئے کاموں پر عوام کی مہر قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
انڈیا اتحاد میں نشستوں کی تقسیم پر بات چیت زور پکڑے گی
بی جے پی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے جذباتی مسائل اٹھارہی ہے: ملیکارجن کھرگے
عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو ضمانت منظور
چندرائن گٹہ میں عام آدمی پارٹی کے دفتر کا افتتاح
سسوڈیہ کو جیل نمبر 1 میں کوئی خطرہ نہیں۔ انتظامیہ کی وضاحت

مان اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے مشترکہ طور پر میڈیا سے خطاب کیا، جس میں وزیر اعلیٰ مان نے کہا کہ ان کی پارٹی مذہب، ذات پات کی سیاست نہیں کرتی اور اس کے مسائل تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر وغیرہ ہیں۔ انہوں نے پارٹی رضاکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس جیت سے ان کی ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے۔

اپوزیشن کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو بھی مبارکباد دینا چاہیں گے جنہوں نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی، قابل اعتراض، ناگوار الفاظ کہے اور ذاتی حملے کئے۔

وہ شاید ایک وزیر کے خلاف مبینہ قابل اعتراض ویڈیو پر اٹھائے جانے والے کیس کا حوالہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت گیا جب آپ کسی پر الزام لگا کر ووٹ حاصل کرتے تھے۔ مسٹر مان نے کہا کہ آج لوگ سوچتے ہیں کہ ان کے بچوں کو اچھی تعلیم، صحت کی سہولیات ملیں گی یا نہیں۔

گزشتہ سال سنگرور لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے اسے بھی سر خم تسلیم کیا تھا اور اس کا تجزیہ کیا ہے کہ کہاں غلطی ہوئی اور اسے درست کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سال 2024 میں پارٹی پنجاب میں لوک سبھا کی تمام تیرہ نشستیں جیتنے کی کوشش کرے گی۔