بھارت

اسد اویسی نے پھر کہا، حجابی خاتون ایک دن ہندوستان کی وزیر اعظم بنے گی

’’انشاء اللہ ایک حجاب پہننے والی لڑکی میری زندگی میں یا زندگی کے بعد ہندوستان کی وزیر اعظم بنے گی۔‘‘

وجے پورہ: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل کو کہا کہ حجاب پہننے والی لڑکی مستقبل میں ہندوستان کی وزیر اعظم بنے گی۔

مسٹر اویسی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا ’’انشاء اللہ ایک حجاب پہننے والی لڑکی میری زندگی میں یا زندگی کے بعد ہندوستان کی وزیر اعظم بنے گی۔‘‘ انہوں نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب ان سے ہند نژاد رشی سنک کے برطانیہ کا وزیر اعظم بننے پر سوال کیا گیا۔

واضح رہے کہ کانگریس لیڈر پی چدمبرم اور مسٹر ششی تھرور نے مسٹر سنک کے برطانیہ کے وزیر اعظم بننے کے بعد امید ظاہر کی تھی کہ ہندوستان اقلیتوں سے کسی کو اعلیٰ عہدے پر منتخب کرنے میں برطانیہ کی پیروی کرے گا۔

مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کیا تھا ’’پہلے محترمہ کملا ہیرس، اب مسٹر رشی سنک۔ امریکہ اور برطانیہ کے لوگوں نے اپنے ملکوں کے غیر اکثریتی شہریوں کو گلے لگایا اور انہیں حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر منتخب کیا۔میرے خیال میں ہندوستان اور اکثریتی جماعتوں کو سبق لینا چاہیے۔