بھارت

عتیق احمد کو پریاگ راج لے جارہی پولیس کا قافلہ جھانسی میں رکا

جھانسی: مافیا ڈان عتیق احمد کو گجرات کی سابرمتی جیل سے پریاگ راج لے جانے والا پولیس کا قافلہ پیر کی صبح جھانسی پہنچا اور پھر یہاں پولیس لائن میں ٹھہرا۔ اس کے پیش نظر پولیس نے ضلع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔

جھانسی: مافیا ڈان عتیق احمد کو گجرات کی سابرمتی جیل سے پریاگ راج لے جانے والا پولیس کا قافلہ پیر کی صبح جھانسی پہنچا اور پھر یہاں پولیس لائن میں ٹھہرا۔ اس کے پیش نظر پولیس نے ضلع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
عتیق اور اشرف کے چالیسویں کی رسومات برسرعام انجام نہیں دی گئیں
فلائی اوور پر رکی ہوئی بس کو ٹکر، 12 ہلاک۔ پی ایم فنڈ سے امداد کا اعلان(ویڈیو)
لیو اِن ریلیشن شپ: نیپالی خاتون کا بے دردانہ قتل
عتیق احمد کے قاتل براہ لکھنو، پریاگ راج پہنچے تھے
گجرات کے 2 دہشت گرد بھائیوں کو 10 سال قید بامشقت

پہلے جھانسی میں قافلے کے رکنے کی کوئی اطلاع نہیں تھی، لیکن جیسے ہی صبح رکسا ٹول پلازہ سے جھانسی ضلع میں داخل ہوا، مقامی پولیس کی گاڑیاں بھی پوری مستعدی کے ساتھ قافلے کے ساتھ چلی گئیں۔

رکسا ٹول پلازہ تک پہنچنے سے پہلے ہی وہاں سے گزرنے والی دیگر ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا گیا تھا تاکہ یہ قافلہ پلازہ سے آسانی سے گزر سکے۔ اس کے بعد عتیق کو زبردست حفاظتی انتظامات کے درمیان پولیس لائن لایا گیا۔

اس دوران پولیس لائن کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا اور کسی کو بھی اس طرف آنے یا پولیس لائن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی حتیٰ کہ میڈیا کو بھی دور رکھا گیا۔ اس سے پہلے

قافلے کو جھانسی میں کیوں روکا گیا اس بارے میں سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے لیکن عتیق کے جھانسی میں ہونے کی اطلاع میڈیا کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لیے بھی تجسس کا باعث بنی ہوئی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی