بھارت

راہل گاندھی نے بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس کا جواب دیا

کیرالہ کے وائیناڈ سے لوک سبھا کے رکن راہل گاندھی نے اپنے خط میں کہا کہ وہ پچھلی چار مدت کار سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اس مینڈیٹ پر وہ عوام کے مشکور ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے انہیں الاٹ کئے گئے 12 تغلق لین کے بنگلہ کو خالی کرنے کے لئے ملے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وقت پر بنگلہ خالی کردیں گے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی
انڈیا بلاک کی حکومت بننے پر 50 فیصد ریزرویشن کی حد برخاست کردینے راہول گاندھی کا وعدہ

لوک سبھا سکریٹریٹ میں ڈپٹی سکریٹری، ایم ایس برانچ کی طرف سے سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو ملے نوٹس کے جواب میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ اپنے حقوق سے واقف ہیں اور بنگلے کے بارے میں انہیں جو نوٹس ملا ہے ،وس اس پر عمل کریں گے۔

کیرالہ کے وائیناڈ سے لوک سبھا کے رکن راہل گاندھی نے اپنے خط میں کہا کہ وہ پچھلی چار مدت کار سے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ اس مینڈیٹ پر وہ عوام کے مشکور ہیں۔

انہوں نے اس دوران لوک سبھا میں اپنے دور کو انتہائی خوشگوار اور یادگار قرار دیا اور کہا کہ وہ بنگلہ خالی کرنے کے لئے موصول ہونے والے نوٹس پر عمل کریں گے۔

ذریعہ
یواین آئی