فوج میں جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (مذہبی اساتذہ) کے لئے رجسٹریشن شروع

تمام امیدواروں کو اپنی اہلیت کی جانچ کرنی ہوگی اور فوج کی بھرتی کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ جن امیدواروں نے کامیابی کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کیا ہے انہیں ایڈمٹ کارڈ ان کے ای میل ایڈریس پر بھیج دیا جائے گا۔

جالندھر: پنجاب کے جالندھر میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر (مذہبی استاد) کی بھرتی کے لئے آرمی بھرتی ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

بھرتی ریلی کا انعقاد میجر جنرل راجندر سنگھ اسپیرو روڈ، جالندھر کینٹ میں واقع آرمی پبلک اسکول (پرائمری ونگ) گراؤنڈ میں کیاجارہا ہے۔ یہ ریلی ریاست کے تمام اضلاع، مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ کے اہل امیدواروں کے لئے یکم دسمبر 2022 سے 5 دسمبر 2022 تک منعقد کی جا رہی ہے۔

جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (مذہبی ٹیچر) آر آر ٹی کورس 91 اور 92 کے لئے آن لائن رجسٹریشن 8 اکتوبر 2022 سے 6 نومبر 2022 تک کھلا ہے۔ آن لائن رجسٹریشن لازمی ہے۔

تمام امیدواروں کو اپنی اہلیت کی جانچ کرنی ہوگی اور فوج کی بھرتی کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ جن امیدواروں نے کامیابی کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کیا ہے انہیں ایڈمٹ کارڈ ان کے ای میل ایڈریس پر بھیج دیا جائے گا۔

ریلی کے لئے رپورٹنگ کی تاریخ اور وقت کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button