گائے کو قومی جانور قراردینے کی درخواست خارج

سپریم کورٹ نے پیر کے دن ایک درخواست کی سماعت سے انکار کردیا جس میں مرکز کو یہ ہدایت دینے کی گزارش کی گئی تھی کہ گائے کو قومی جانور قراردیا جائے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن ایک درخواست کی سماعت سے انکار کردیا جس میں مرکز کو یہ ہدایت دینے کی گزارش کی گئی تھی کہ گائے کو قومی جانور قراردیا جائے۔

جسٹس ایس کے کول اور جسٹس ابھئے ایس اوکا پر مشتمل بنچ نے درخواست گزار سے پوچھا کہ تمہارا کونسا بنیادی حق متاثر ہورہا ہے؟ کیا یہ عدالت کا کام ہے؟ ایسی درخواستیں کیوں داخل کرتے ہو کہ ہمیں تم پر جرمانہ عائد کرنا پڑے؟ تمہارے کونسے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہورہی ہے؟۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گائے کا تحفظ بے حد اہم ہے‘ اس پر بنچ نے وکیل کو خبردار کیا کہ جرمانہ عائد ہوگا۔

وکیل نے خاموشی سے درخواست واپس لے لی۔ سپریم کورٹ ایک غیرسرکاری تنظیم (این جی او) گوونش سدن کی داخل کردہ درخواست ِ مفادِ عامہ(پی آئی ایل) کی سماعت کررہی تھی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button