جموں و کشمیر

اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو امیت شاہ جموں تا لال چوک یاترا نکالیں: راہول گاندھی

کانگریس قائد راہول گاندھی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں و کشمیر میں سیکیوریٹی صورتِ حال کے سلسلہ میں نشانہ تنقید بنایا۔

سری نگر: کانگریس قائد راہول گاندھی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں و کشمیر میں سیکیوریٹی صورتِ حال کے سلسلہ میں نشانہ تنقید بنایا۔

متعلقہ خبریں
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ

سیکیوریٹی کی مبینہ کوتاہی کی وجہ سے چند دن پہلے انھیں اپنی بھارت جوڑو یاترا روکنی پڑی تھی۔

راہول گاندھی نے چن چن کر قتل کیے جانے اور بم دھماکوں کی نشاندہی کرتے ہوئے جو جموں و کشمیر میں باقاعدگی سے رونما ہورہے ہیں، کہا کہ اگر صورتِ حال اتنی اچھی ہے تو پھر بی جے پی کے لوگ جموں تا لال چوک یاترا کیوں نہیں کرتے؟

امیت شاہ جموں تا لال چوک کیوں یاترا نہیں نکالتے؟ انھوں نے سری نگر میں میڈیا کانفرنس میں یہ بات کہی۔