جموں و کشمیر

جموں کی سرگم کوشل نے مسز ورلڈ 2022 کا خطاب جیت لیا

ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی جموں کی ساکن سرگم کوشل کو اتوار کو امریکہ کے لاس ویگاس میں ایک تقریب میں مسزورلڈ کا تاج پہنایا گیا۔

جموں: ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی جموں کی ساکن سرگم کوشل کو اتوار کو امریکہ کے لاس ویگاس میں ایک تقریب میں مسزورلڈ کا تاج پہنایا گیا۔

https://www.instagram.com/p/CgWtyyPM_U-/?utm_source=ig_embed&ig_rid=375088c8-f93b-4c1d-aeed-35bc9deb7c9d

مسز کوشل 63 ممالک کے حریفوں کو شکست دے کر 21 سال بعد یہ خطاب واپس ہندوستان لے آئیں۔انسٹاگرام پر خبر کا اشتراک کرتے ہوئے مسز انڈیا بیوٹی مقابلہ کا انتظام کرنے والی تنظیم نے کہا ”طویل انتظار ختم ہوا، 21 سال بعدیہ کراؤن (مسز ورلڈ ٹائٹل کے ساتھ) ہمارے پاس واپس آ گیا ہے!“۔

https://www.instagram.com/reel/CmTI52fIO4z/?utm_source=ig_embed&ig_rid=8e32d78b-5b6b-4006-81ff-480e3f038d57

جموں و کشمیر کے جموں شہر کے باہو فورٹ علاقے کی ساکن سرگم کوشل نے بھی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹائٹل جیتنے کے لیے کتنی پُرجوش تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 21-22 سال بعد تاج واپس ملا ہے۔

میں بہت پرجوش ہوں. لو یو انڈیا، لو یو ورلڈ۔”بینک آف انڈیا کے ریٹائرڈ چیف مینیجر جی ایس کوشل کی بیٹی سرگم کوشل نے اپنی اسکولی تعلیم پریزنٹیشن کانونٹ سینئر سیکنڈری اسکول، گاندھی نگر جموں سے کی اور ویمنس کالج، گاندھی نگر جموں سے گریجویشن کی۔

اس کے بعد انہوں نے جموں یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا اور گورنمنٹ بی ایڈ کالج جموں سے بی ایڈ کیا۔وہ پہلے ویزاگ میں بطور ٹیچر کام کر چکی ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے ایک استاد، کنٹینٹ رائٹر، ماڈل اور پینٹر، 31 سالہ سرگم کی شادی ہندستانی بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر آدتیہ منوہر شرما سے ہوئی، جو اس وقت ممبئی میں تعینات ہیں۔

مسزورلڈ کے والد جی ایس کوشل نے کہا،”یہ پورے ملک کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ سرگم نے ملک کے لیے خطاب جیتا ہے۔

سرگم بچپن سے ہی ایک بہترین بچی رہی ہے اور اس نے اب تک جو کچھ بھی کیا ہے اس میں اس نے ہمیشہ مہارت حاصل کی ہے۔قابل فخر والد نے کہا کہ بیٹیاں نعمت ہوتی ہیں“۔ انہوں نے اور پورے خاندان نے سرگم کی کامیابی پر اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے ستائشی الفاظ کا استعمال کیا۔