جرائم و حادثات

میرچوک میں ایک شخص کا قتل

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیرزادی گوڑہ میڈی پلی کے رہنے والے شیخ واجدکوآج صبح رقمی لین دین کے سلسلہ میں آغاکالونی حسینی ہاوزمیں طلب کیاگیا جہاں رقم کے معاملہ پر ان کی اور دوسروں کے درمیان کچھ بحث وتکرارہوگئی۔

حیدرآباد: میرچوک پولیس اسٹیشن کے حدودمیں دن دہاڑے قتل کی واردات پیش آئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیرزادی گوڑہ میڈی پلی کے رہنے والے شیخ واجدکوآج صبح رقمی لین دین کے سلسلہ میں آغاکالونی حسینی ہاوزمیں طلب کیاگیا جہاں رقم کے معاملہ پر ان کی اور دوسروں کے درمیان کچھ بحث وتکرارہوگئی۔

اس دوران نثاراحمداوردیگرنے شیخ واجد پرحملہ کردیا اور انہیں بے رحمی سے قتل کردیا۔

قتل کی اطلاع ملتے ہی ساوتھ زون کے ڈپٹی کمشنر پی سائی چیتنیہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید جہانگیر نے میرچوک انسپکٹر دلیپ کمار کے ہمراہ مقام واردات پہونچ کر لاش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا۔

قتل کی یہ واردات مکان کے اندرپیش آئی ہے۔ سمجھاجاتا ہے کہ قتل منصوبہ بندتھا۔