بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں بھی چل بسی

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پور کے کونن علاقے میں اُس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب بیٹے کی خبر سن کر ماں بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں۔

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پور کے کونن علاقے میں اُس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب بیٹے کی خبر سن کر ماں بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ کے کونن علاقے میں محمد شعبان ولد غلام قادر بٹ اتوار کی شام کو دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ اکلوتے بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی ماں جس کی شناخت 80سالہ بختی بیگم بے ہوش ہو گئی چنانچہ اُسکو بھی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ماں کو بھی مردہ قرار دیا۔

اپستال ذرائع نے بتایا کہ بزرگ خاتون بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکی جس وجہ سے اُس سے بھی دل کا دورہ پڑا اور وہ چل بسی ۔

معلوم ہوا ہے کہ جوں ہی ماں بیٹے کی لاشیں اُن کے آبائی گاوں پہنچائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں بعد ازاں دونوں کی بیک وقت نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

بتادیں کہ وادی کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ افراد ہارٹ اٹیک کی وجہ سے از جان ہوئے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button