دہلی

موہن بھاگوت کے ریمارکس پر کپل سبل کا طنز

کپل سبل نے ٹویٹر پر کہا کہ ہندوستان‘ ہندوستان رہے‘ میں مانتا ہوں لیکن انسان بھی انسان رہے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ دنیا بھر میں ہندوؤں میں نئی جارحیت‘ سماج میں بیداری کی وجہ سے ہے جو ایک ہزار سال سے جنگ میں ہے۔

نئی دہلی: رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے چہارشنبہ کے دن آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ہندوستان کو ہندوستان رہنا چاہئے والے ریمارک پر طنز کیا اور کہا کہ میں مانتا ہوں لیکن انسان کو انسان رہنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
عبوری اسپیکر کا بائیکاٹ کرنے پر کپل سبل کی بی جے پی پر تنقید
رام مندر جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ : موہن بھاگوت
مسلمان، بی جے پی کوووٹ دیں گے: صدر آسام یونٹ
ڈرائیور کی ’اوقات‘ پوچھنے پر چیف منسٹر مدھیہ پردیش نے کلکٹر کا تبادلہ کردیا (ویڈیو)
ذات پات کے اختلافات دور کرنے خصوصی کوششیں ضروری: موہن بھاگوت

 موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں ڈرنے کی ضرورت نہیں لیکن انہیں بالادستی کی سوچ چھوڑدینی چاہئے۔ آرگنائزر اور پنچ جنیہ کو انٹرویو میں موہن بھاگوت نے کہا کہ سادہ سچائی یہ ہے کہ ہندوستان‘ ہندوستان رہے۔ بھارت میں آج رہنے والے مسلمانوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ اسلام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔

 آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کو یہ بیانیہ چھوڑدینا چاہئے کہ ہم اعلیٰ نسل ہیں۔ ہم نے کبھی اس ملک پر حکومت کی تھی‘ پھر کریں گے۔ صرف ہمارا راستہ صحیح ہے‘ باقی سب غلط ہیں۔ ہم مختلف ہیں اور مختلف رہیں گے۔ ہم مل جل کر نہیں رہ سکتے۔

 کپل سبل نے ٹویٹر پر کہا کہ ہندوستان‘ ہندوستان رہے‘ میں مانتا ہوں لیکن انسان بھی انسان رہے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ دنیا بھر میں ہندوؤں میں نئی جارحیت‘ سماج میں بیداری کی وجہ سے ہے جو ایک ہزار سال سے جنگ میں ہے۔