جموں وکشمیر میں یوم الحاق پر یوم سیاہ منانے کی اپیل‘ ایف آئی آر درج

جموں و کشمیر کے ضلع سامبا میں غزنوی فورس نامی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے پوسٹرس چسپاں کئے جانے کے بعد جن میں یوم ِ الحاق کو یوم ِ سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل کی گئی تھی‘ پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع سامبا میں غزنوی فورس نامی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے پوسٹرس چسپاں کئے جانے کے بعد جن میں یوم ِ الحاق کو یوم ِ سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل کی گئی تھی‘ پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

جموں وکشمیر میں 26 اکتوبر کو یوم ِالحاق منایا جاتا ہے اور عام تعطیل ہوتی ہے۔ 1947 میں اسی دن سابق ریاست کے حکمراں مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ الحاق کے معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔

سامبا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک مہاجن نے کہا کہ آج صبح ایک معتبر ذریعہ نے باڑی برہمن پولیس اسٹیشن کو دہشت گرد تنظیم غزنوی فورس کی جانب سے باڑی برہمن میونسپل پارک کی داخلہ گیٹ پر پوسٹر چسپاں کئے جانے کی اطلاع دی۔

پولیس نے انسدادِ غیرقانونی سرگرمیاں ایکٹ کی دفعہ 13 کے تحت ایک کیس درج کرلیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button