مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 26 جون کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 26 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 26 جون کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1498۔ چین میں پہلا ٹوٹھ برش بنایا گیا۔

1714۔ اسپین اور نیدر لینڈ نے امن اور تجارتی سمجھوتے پر دستخط کئے۔

1894۔ جرمنی کے کارل بینز نے گیس سے چلنے والے آٹو کا امریکی پیٹنٹ حاصل کیا۔

1896۔ امریکہ نے پہلا مووی ٹھیئٹر کھولا۔

1909۔ لندن میں وکٹوریا اور البرٹ میوزیم کھولے گئے۔

1919۔ امریکہ میں نیویارک ڈیلی کی اشاعت شروع ہوئی۔

1934۔ جرمنی اور پولینڈ نے ’’نو اٹیک‘‘ سمجھوتے پر دستخط کئے۔

1941۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران فن لینڈ نے روس کے خلاف مورچہ کھولا۔

1945۔ سین فرانسسکو میں 50 ممالک نے اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کئے۔

1949۔ بیلجیئم کے پارلیمانی انتخابات میں پہلی مرتبہ خواتین کو ووٹ دینے کا اختیار حاصل ہوا۔

1952۔ نیلسن منڈیلا اور دیگر 51 لوگوں نے جنوبی افریقہ میں کرفیو کی خلاف ورزی کی۔

1975۔ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی نے ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

1977۔ کولمبیا میں واقع میری کاؤنٹی جیل میں آگ لگنے سے 42 قیدیوں کی موت ہوئی۔

1982۔ ایئر انڈیا کا پہلا بوئینگ طیارہ ممبئی میں حادثہ کا شکار ہوا۔

1992۔ ہندوستان نے تین بیگھا کوریڈور بنگلہ دیش کو لیز پر دیا۔

1994۔ تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کے لیڈر یاسر عرفات 27 سال بعد غزہ لوٹے۔

2000۔ شمالی آئر لینڈ میں آئی آر اے نے اپنی 81 سالہ تاریخ میں پہلی بار اپنے خفیہ اسلحہ کی آزادانہ جانچ کی اجازت دی۔

2001۔ یوگانڈا میں انتخابی تشدد میں سات لوگوں کی موت ہوئی۔

2003۔ برطانیہ کی سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے شوہر سر ڈینس تھیچر کا لندن میں انتقال ہوا۔

2004۔ مشہور فلم ڈائریکٹر یش جوہر کا انتقال ہوا۔

2004۔ پاکستان کے وزیراعظم ظفر اللہ جمالی نے برسراقتدار پارٹی کے ارکان کی میٹنگ میں عہدے سے استعفی دیکر کابینہ کو تحلیل کردیا اور چودھری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل) کا صدر نامزد کیا۔

2013۔ اتراکھنڈ میں ایک ریلیف ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہونے سے 20 لوگوں کی موت ہوئی۔

2015۔ کویت کی شیعہ امام الصادق مسجد میں ایک خود کار حملہ میں 27 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 227 افراد زخمی ہوگئے۔

2018۔ امریکہ کے سپریم کورٹ نے 5۔4 کے ایک فیصلے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ دورے پر لگائی گئی پابندی کو برقرار رکھا۔

2019۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہیتی میں سیاسی مشن قائم کرنے والی ایک قرارداد منظور کی۔