حیدرآباد
ٹرینڈنگ

یہ آسام میں ہوتا تو ہم 5 منٹ میں۔۔۔؟؟ اکبر الدین اویسی کے خلاف ہیمنت بسوا سرما نے کہی یہ بڑی بات (ویڈیو)

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے صدر مجلس اسد الدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی کی جانب سے پولیس انسپکٹر کو دھمکانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کچھ آسام میں ہوتا تو معاملہ کو ہم 5 منٹ میں نپٹا دیتے۔

حیدرآباد: آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے صدر مجلس اسد الدین اویسی کے بھائی اکبر الدین اویسی کی جانب سے پولیس انسپکٹر کو دھمکانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا کچھ آسام میں ہوتا تو معاملہ کو ہم 5 منٹ میں نپٹا دیتے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
مجلس کو ختم کرنے کا الزام: اکبر الدین اویسی
اکبرالدین اویسی مجلس کے فلورلیڈر مقرر
مسلمانوں کا اتحاد بکھیرنے فسطائی طاقتیں سرگرم، چوکنا رہنے کی اپیل : اکبرالدین اویسی
اکبر الدین اویسی اور مسیح اللہ خان کا دورہ انیس الغرباء

واضح رہے کہ اکبرالدین اویسی نے ان کے انتخابی جلسہ میں مداخلت پر ایک پولیس انسپکٹر کو دھمکی دی تھی جس کے بعد ان کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ اگر یہ آسام میں ہوتا تو معاملہ پانچ منٹ میں طے ہو جاتا۔ تلنگانہ میں خوشامد کی سیاست چلتی ہے جس کی وجہ سے نہ بی آر ایس اور نہ ہی کانگریس انہیں کچھ کہتی ہے۔ اگر آپ کھلے عام پولیس کو دھمکی دے سکتے ہیں تو لوگ تو خوف محسوس کریں گے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا پر زور دیا کہ وہ اکبر الدین اویسی کی امیدواری کو منسوخ کردے۔

دوسری طرف اکبرالدین اویسی اپنے خلاف درج مقدمہ پر ردعمل ظاہر کرچکے ہیں اور ان کہنا ہے کہ ان کے پاس ویڈیو فوٹیج موجود ہے۔ اگر میں رات 10 بجے کے بعد تقریر کرتا تو یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی اور پولیس مقدمہ درج کر سکتی تھی تاہم پرامن طور پر جاری جلسہ میں پولیس انسپکٹر نے جان بوجھ کر مداخلت کی۔

اپنے بھائی کا دفاع کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ عہدیدار کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے تھی کیونکہ انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے میں ابھی پانچ منٹ باقی تھے۔

تلنگانہ میں 30 نومبر کو انتخابات ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔