جموں و کشمیر

ہندوستانی فضائیہ نے لداخ میں اسرائیلی شہری کو بچا لیا

دفاعی ترجمان کرنل عمران موسوی نے بتایا کہ ہفتے کے روز انڈین ائر فورس اسٹیشن کو ایک کال موصول ہوئی کہ مرکھا ویلی میں ایک اسرائیلی نیشنل علیل ہوا ہے۔ اْن کے مطابق انڈین ائر فورس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر اسرائیلی سیاح کو ائر لفٹ کیا۔

سری نگر: ہندوستانی فضائیہ نے لداخ میں ایک اسرائیلی شہری کو بچا لیا ہے، جو بلند مقام کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کررہا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ 114 ہیلی کاپٹر یونٹ کو ہفتہ کی صبح وادئ مرکھا کے قریب نیمالنگ کیمپ سے تخلیہ کے لیے ایک کال موصول ہوئی تھی۔

 اسرائیلی شہری نوم گل پہاڑی علالت کا شکار ہوگیا تھا اور اسے سانس لینے میں سخت دشواری پیش آرہی تھی۔ اس کے خون میں آکسیجن کی سطح گھٹ کر 68 فیصد ہوگئی تھی۔ اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ہم نے اس کا وادی سے تخلیہ کرایا، جہاں شدید موسمی حالات رہتے ہیں۔

 دفاعی ترجمان کرنل عمران موسوی نے بتایا کہ ہفتے کے روز انڈین ائر فورس اسٹیشن کو ایک کال موصول ہوئی کہ مرکھا ویلی میں ایک اسرائیلی نیشنل علیل ہوا ہے۔اْن کے مطابق انڈین ائر فورس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر اسرائیلی سیاح کو ائر لفٹ کیا۔

آپریشن کی سربراہی ونگ کمانڈر آشیش کپور کر رہے تھے اور معاون کے فرائض لیفٹیننٹ کوشگارا سنگھ نے انجام دئے۔فاعی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سخت موسمی حالات اور تیز آندھی کے باوجود بھی پائلٹ نے کمال جرائت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی سیاح کو عین موقع پر ائر لفٹ کیا۔