جموں و کشمیر

جیش محمد کا ماڈیول بے نقاب، 6 افراد گرفتار

سیکوریٹی فورسس نے جموں وکشمیر کے ضلع کلگام میں 6 اوجی ڈبلیو (اوور گراؤنڈ ورکرس) کو گرفتار کرتے ہوئے جیش محمد کا ایک ماڈیول بے نقاب کیا ہے۔

سری نگر: سیکوریٹی فورسس نے جموں وکشمیر کے ضلع کلگام میں 6 اوجی ڈبلیو (اوور گراؤنڈ ورکرس) کو گرفتار کرتے ہوئے جیش محمد کا ایک ماڈیول بے نقاب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کشمیر میں دہشت گرد ماڈیول بے نقاب
حزب المجاہدین کے خودساختہ کمانڈر بشیر احمد پیر کی جائیداد قرق

اس نے اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ مرہمہ اور دمہال حاجی پورہ علاقوں میں تخریبی سرگرمیوں کی پختہ جانکاری ملنے پر پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے دہشت گردوں کے 6 مددگاروں کو گرفتار کرلیا۔

اسلحہ و گولہ بارود کی جو کھیپ ضبط ہوئی اس میں M4 رائفل کے 8 میگزین اور 466 راؤنڈ کارتوس‘ ایک پستول‘ پستول کی میگزین اور 18 پستول راؤنڈ برآمد ہوئے۔

ان کے علاوہ ایک ہینڈ گرینیڈ‘ 4 یوبی جی ایل گولے‘ 30 اے کے راؤنڈ‘ انساس کی ایک میگزین‘ اے کے رائفل کی ایک میگزین‘ 2 مارٹر گولے‘ 4 واکی ٹاکی سیٹ اور ایک وائرلیس سیٹ بھی ضبط کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گردوں کے یہ معاونین مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ اپنے سرحد پار آقاؤں سے رابطہ میں تھے۔