جموں و کشمیر

میرے سیاسی حریف ہیں لیکن کوئی دشمن نہیں ہے:عمرعبداللہ

عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے یہ ٹویٹ بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کے ایک انٹرویو کے دوران ان کی تعریفیں کرنے کے رد عمل میں کیا۔

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ کا ماننا ہے کہ ان کے سیاسی حریف ضرور ہیں لیکن ان کا کوئی دشمن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کہا گیا ہے کہ سیاسی طور اختلاف کرنے کے لئے ہمیں ایک دوسرے کی ذاتی طور نفرت کرنی ہے۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے یہ ٹویٹ بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کے ایک انٹرویو کے دوران ان کی تعریفیں کرنے کے رد عمل میں کیا۔

بتادیں کہ رویندر رینہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمر عبداللہ بطور ایک انفرادی شخصیت کے جموں وکشمیر کے لیڈروں میں ایک ہیرے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

عمر عبداللہ نے اس کے رد عمل میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ’سیاست صرف نفرت اور تقسیم کے متعلق ہی کیوں ہے، یہ کہاں کہا گیا ہے کہ سیاسی طور اختلاف کرنے کے لئے ہمیں ایک دوسرے کی ذاتی طور نفرت کرنی ہے‘۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہا: ’میرے سیاسی حریف ہیں لیکن میرا کوئی دشمن نہیں ہیں‘۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’میں رویندر رینہ کے ان الفاظ کے لئے ان کا مشکور ہوں لیکن یہ الفاظ ہمیں (سیاسی طور) ایک دوسرے کی مخالفت کرنے سے نہیں روکیں گے‘۔