جموں و کشمیر

غلام نبی آزاد کی سیاسی جماعت کا 2 دن میں قیام

سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر کے ایک قریبی ساتھی نے خبرکی توثیق کی۔ غلام نبی آزاد 27 ستمبر کو سری نگر جائیں گے۔ پارٹی کا نام اور پرچم طئے ہوچکا ہے۔ اب ایک یا دو دن کی بات ہے۔

جموں: سینئر کانگریس قائدغلام نبی آزاد امکان ہے کہ اگلے دو دن  میں اپنی نئی پارٹی قائم کریں گے۔ انہوں نے دہلی سے جموں آمد پر اپنے بنگلہ میں میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا کہ میں پارٹی لانچ کرنے سے قبل کل (26 ستمبر) میڈیا کو مدعو کررہا ہوں۔

سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر کے ایک قریبی ساتھی نے خبرکی توثیق کی۔ غلام نبی آزاد 27 ستمبر کو سری نگر جائیں گے۔ پارٹی کا نام اور پرچم طئے ہوچکا ہے۔ اب ایک یا دو دن کی بات ہے۔ نئی پارٹی جموں وکشمیر کے سیاسی نقشہ پر آجائے گی۔ 73 سالہ غلام نبی آزاد نے 26اگست کو یہ کہتے ہوئے کانگریس چھوڑدی تھی کہ وہ بڑی حد تک تباہ ہوچکی ہے۔