فاروق عبداللہ عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ
فاروق عبداللہ کے بیٹے اور نائب صدر نیشنل کانفرنس عمرعبداللہ نے فیس بک پوسٹ میں دونوں قائدین کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ ان کی عبادت قبول کرے اور عقیدہ پختہ کرے۔

سری نگر: صدرنیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے اتوار کے دن سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ پارٹی کے ایک قائد نے سری نگر میں بتایاکہ حلقہ لوک سبھا سری نگر کے رکن پارلیمنٹ 81 سالہ فاروق عبداللہ کے ساتھ پارٹی کے ساتھی اعجازجان جدہ گئے ہیں۔
فاروق عبداللہ کے بیٹے اور نائب صدر نیشنل کانفرنس عمرعبداللہ نے فیس بک پوسٹ میں دونوں قائدین کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ ان کی عبادت قبول کرے اور عقیدہ پختہ کرے۔