فاروق عبداللہ کا پارٹی صدر کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

فاروق عبداللہ نے پارٹی کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے ساتھیوں کو پارٹی کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کے متعلق مطلع کیا ہے۔

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے ساتھیوں کو پارٹی کے صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کے متعلق مطلع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کی سخت کاوشوں کے با وجود ڈاکٹر صاحب اپنے فیصلے پربضد رہے اور اس پر نظر ثانی کرنے پر راضی نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس چانک فیصلے کی روشنی میں جس نے سب کو حیران کر دیا ہے، پارٹی کے جنرل سکریٹری کو پارٹی آئین کے مطابق صدر کے انتخابات منعقد کرنے کا کام سونپا گیا ہے جس کو 5 دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد تک ڈاکٹر فاروق عبداللہ پارٹی کے صدر کے عہدے پر مسلسل فائز رہیں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button