دیگر ممالک

نیوزی لینڈ نے بھی سرکاری طورپر چارلس کو بادشاہ کا اعلان کیا

ویلنگٹن میں پارلیمنٹ میں ہونے والی تقریب میں 1000 سے زیادہ لوگ موجود تھے جو مرکزی اعلان کو پڑھنے اور گارڈ کی تبدیلی دیکھنے کے لیے پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر جمع ہوئے تھے۔

ویلنگٹن: چارلس سوئم کو نیوزی لینڈ میں ایک سرکاری تقریب میں باضابطہ طور پر نیا بادشاہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ ‘سٹف’ نے بتایا کہ ویلنگٹن میں پارلیمنٹ میں ہونے والی تقریب میں 1000 سے زیادہ لوگ موجود تھے جو مرکزی اعلان کو پڑھنے اور گارڈ کی تبدیلی دیکھنے کے لیے پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر جمع ہوئے تھے۔

اعلانیہ تقریب میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جو تقریب کی خاص کشش رہی۔ جمعرات کی شام بکنگھم پیلس نے اعلان کیا کہ 70 سال سے زائد عرصے تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوئم اسکاٹ لینڈ کے بالمورل پیلس میں 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 ان کے سب سے بڑے بیٹے چارلس سوئم فوراً ہی برطانیہ کا نئے بادشاہ بن گئے۔ سرکاری تقریب ہفتے کے روز لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں ہوئی جس میں چارلس کو برطانیہ کا نیا بادشاہ قرار دینے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔