جموں و کشمیر

بھارت جوڑو یاترا میں محبوبہ مفتی اور التجا مفتی کی شرکت

اونتی پورہ کے چرسو گاؤں سے شروع ہونے والی یاترا میں پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ان کی صاحبزادی التجا مفتی نے شرکت کی۔

سری نگر: کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ ہفتے کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ سے شروع ہوئی۔ اونتی پورہ کے چرسو گاؤں سے شروع ہونے والی یاترا میں پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور ان کی صاحبزادی التجا مفتی نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
محبوبہ مفتی نے انڈیا اتحاد چھوڑنے کی تردید کردی
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی بھی ہفتے کو یاترا میں شرکت کرنے کی توقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یاترا کے لئے سیکورٹی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔

بتادیں کہ راہول گاندھی نے جمعہ کے روز کشمیر پہنچنے کے بعد یاترا کے لئے سیکورٹی انتظامات کمزور ہونے کا الزام لگایا تھا تاہم جموں وکشمیر پولیس نے اس الزام کو رد کیا تھا۔

کنیا کماری سے 7 ستمبر کو شروع ہونے والی یہ یاترا ہفتے کو پانپور میں برلا اوپن مائنڈس اسکول میں قیام کے بعد سری نگر کے مضافاتی علاقہ پانتھہ چوک پہنچے گی۔

پانتھہ چوک میں رات کے قیام کے بعد اتوار کو یاترا شروع ہو کر نہرو پارک پہنچے گی۔ پیر کو راہول گاندھی سری نگر میں مولانا آزاد روڈ پر واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر پر قومی پرچم لہرائیں گے۔