عمرعبداللہ کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت

عمر عبداللہ نے جمعہ کو بانہال علاقے میں پہنچ کر راہول گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی بانہال میں شبانہ درجہ حرارت محض 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کے با وصف عمر عبداللہ نے بھی صرف سفید رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کی تھی۔

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صٓدر اور سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے جمعہ کو بانہال علاقے میں پہنچ کر راہول گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی بانہال میں شبانہ درجہ حرارت محض 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کے با وصف عمر عبداللہ نے بھی صرف سفید رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت جوڑو یاترا جمعے کی صبح بانہال ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوئی اور آج ہی ویسو اننت ناگ پہنچے گی۔ یاترا کے دوران جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر اور نائب صدر رمن بلہ اور دیگر کئی لیڈران کے علاوہ لوگوں کی اچھی تعداد راہل گاندھی کے ہمراہ ہے۔

دریں اثنا انتظامیہ نے اس یاترا کے لئے سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے ہیں۔ کنیا کماری سے 7 ستمبر کو شروع ہونے والی یہ یاترا 30 جنوری کو سری نگر میں اختتام پذیر ہوگی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button