سوشیل میڈیا

ایک اور شہر کا نام تبدیل کردیا گیا

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کل شام شہر کے چمن محل میں منعقدہ گورو دیوس پروگرام میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جگدیش پور نے 308 سال بعد اپنی کھوئی ہوئی شناخت دوبارہ حاصل کرلی ہے۔

بھوپال: بی جے پی کے تحت مدھیہ پردیش حکومت نے ریاست کے ایک تاریخی قصبے کا نام اسلام نگر سے بدل کر جگدیش پور کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کل شام شہر کے چمن محل میں منعقدہ گورو دیوس پروگرام میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جگدیش پور نے 308 سال بعد اپنی کھوئی ہوئی شناخت دوبارہ حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر تقریباً 27 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا اور جگدیش پور کے نام کی ایک پتھر کی تختی کی نقاب کشائی بھی انجام دی۔

چوہان نے کہا کہ تاریخی طور پر جگدیش پور کو دیودا راجپوتوں نے آباد کیا اور اس پر حکومت کی لیکن دوست محمد خان نے اسے فتح کیا اور اس کا نام بدل کر اسلام نگر رکھا۔ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ دوست محمد خان نے اس جگہ کے حکمران نرسنگھ دیودا کو رات کے کھانے پر مدعو کرنے کے بعد غداری کرکے ان کا قتل کیا تھا۔

چوہان نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جگدیش پور کو آزادی کے 75 سال بعد اس کی اصلی شناخت مل گئی ہے۔ اس میں گونڈ محل، رانی محل اور چمن محل جیسی تاریخی یادگاریں ہیں۔