شمالی بھارت

اترپردیش میں مقامی افراد کے سامنے لڑکی کا اغوا

اتر پردیش میں چند افراد پر مشتمل گروپ نے گھر سے ایک 17 سالہ لڑکی کا اغوا کرلیا۔ یہ واقع تاج گنج علاقہ میں پیش آیا اور سوشیل میڈیا واقعہ کا ویڈیو کلپ گشت کیا گیا۔

آگرہ: اتر پردیش میں چند افراد پر مشتمل گروپ نے گھر سے ایک 17 سالہ لڑکی کا اغوا کرلیا۔ یہ واقع تاج گنج علاقہ میں پیش آیا اور سوشیل میڈیا واقعہ کا ویڈیو کلپ گشت کیا گیا۔

ویڈیو کلپ میں چند افراد کو لڑکے کے گھر کی دیوار پرچڑھتے ہوئے دکھایا گیا حالانکہ دیگر افراد دیکھ رہے تھے۔ بعد میں انھو ں نے لاٹھیوں اور چاقووں کے ساتھ لڑکی کے خاندان پر حملہ کیا اور پڑوسیوں نیز مقامی افراد کی آنکھوں کے سامنے لڑکی کو ساتھ لیکر چلے گئے۔

پولیس کے بموجب یہ واقعہ 26 /اکتوبر کو پیش آیا اور لڑکی کو دوسرے دن بچالیا گیا۔ جس کے بعد 10 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

لڑکی کے والد کی جانب سے داخل کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارون لال نامی مقامی شخص باقاعدگی کے ساتھ اس کی لڑکی سے بدتمیزی کررہا تھا۔ شکایت گذار ایک یومیہ مزدور ہے۔

اس نے کہا کہ ارون اور اس کے ساتھی میرے مکان میں گھس پڑے، ہمیں مار پیٹ کے بعد زبردستی میری بیٹی کو ساتھ لیکر چلے گئے۔ ایک بڑے ہجوم نے جرم کا مشاہدہ کیا۔ کوئی ہماری مدد کے لئے آگے نہیں آیا۔ میرا خاندان مسلسل خوف میں زندگی گذار رہا ہے۔

ہم پولیس اسٹیشن گئے مگر ایک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی حالانکہ ویڈیو ثبوت موجود ہے۔ بعد ازاں سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی مداخلت پر ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔ ملزم ارون اور دیگر 9 افراد نیز 5 تا 6 نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کی گئی۔