شمالی بھارت

اسمرتی ایرانی کیخلاف امیٹھی میں قابل اعتراض پوسٹر وائرل

ایرانی اور ان کی بیٹی جوایشا ایرانی کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کے ساتھ پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ وائرل پوسٹ میں اسمرتی ایرانی سے استعفی کے مطالبہ کیا گیا ہے۔ پوسٹر کس نے وائرل کیا ہے۔ پولیس اس کی تحقیق کررہی ہے۔

امیٹھی: مرکزی وزیر و بی جے پی ایم پی اسمرتی ایرانی اور ان کی بیٹی کے خلاف ان کے پارلیمانی حلقے امیٹھی میں کچھ شرپسند عناصر نے قابل اعترض پوسٹر وائرل کئے ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

ایرانی اور ان کی بیٹی جوایشا ایرانی کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کے ساتھ پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ وائرل پوسٹ میں اسمرتی ایرانی سے استعفی کے مطالبہ کیا گیا ہے۔ پوسٹر کس نے وائرل کیا ہے۔ پولیس اس کی تحقیق کررہی ہے۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونود کمار پانڈے نے بتایا کہ معاملے کی جانکاری ملی ہے جس کی جانچ کرائی جارہی ہے۔ ان دنوں مرکزی وزیر کی بیٹی جاایشاایرانی کے سلسلے میں سیاست زوروں پر ہے اور اس معالے کے حوالے سے بی جے پی اور کانگریس ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں۔

 ایسے میں امیٹھی میں پوسٹر وائرل کرنے ہونے پر سیاسی گلیارے میں ہلچل بڑھ گئی ہے۔ بی جے پی کی مقامی اکائی نے ٹوئٹ کیا’ امیٹھی کی ہار کو ابھی تک نہ بھلا پانے والی کانگریس نے سیاسی انتقام میں 18سال کی بیٹی کو بدنام کرنے کامذموم کوشش کی ہے۔