شمالی بھارت

بھارت جوڑو یاترا، راہول گاندھی کو اُبھارنے کیلئے نہیں نکالی گئی: جئے رام رمیش

کانگریس قائد جئے رام رمیش نے ہفتہ کے دن کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 2024کے لوک سبھا الیکشن کے لئے راہول گاندھی کو وزارت ِ عظمیٰ کے امیدوار کے طورپر ابھارنے کے لئے نہیں نکالی گئی۔

کرنال(ہریانہ): کانگریس قائد جئے رام رمیش نے ہفتہ کے دن کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 2024کے لوک سبھا الیکشن کے لئے راہول گاندھی کو وزارت ِ عظمیٰ کے امیدوار کے طورپر ابھارنے کے لئے نہیں نکالی گئی۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
”ٹائیگر زندہ ہے“کھیڑا کو راحت پر جئے رام رمیش کا ریمارک
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس پدیاترا کا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں۔ سابق مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ راہول گاندھی یاترا کے دوران 3 بڑے مسائل معاشی نابرابری‘ سماجی صف بندی اور سیاسی آمریت کو اجاگر کرنے میں کامیاب رہے۔

کرنال میں میڈیا نمائندوں کے سوال کے جواب میں جئے رام رمیش نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا نظریاتی یاترا ہے اور راہول گاندھی اس کا اصل چہرہ ہیں لیکن یہ انفرادی یاترا نہیں ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کنیاکماری تا کشمیر یاترا جو فی الحال ہریانہ سے گزررہی ہے‘الیکشن یاترا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوچھنا ٹھیک نہیں ہے کہ آیا کانگریس‘ راہول گاندھی کو 2024 کے عام انتخابات کے لئے امیدوارِ وزارت ِ عظمیٰ کے طورپر ابھاررہی ہے۔

200 بھارت یاترا ہیں۔ یہ کانگریس پارٹی کی یاترا ہے۔ظاہری بات ہے کہ ملک کی توجہ راہول گاندھی پر مبذول ہے کیونکہ وہ اس یاترا کا نہایت نمایاں ممتاز اور حرکیاتی چہرہ ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ کسی فردِ واحد کی یاترا ہے۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ یہ یاترا آر ایس ایس اور بی جے پی کا نظریاتی توڑ کرنے کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پدیاترا کا مقصد کانگریس کی آئیڈیالوجی اور تنظیم کو مستحکم کرنا ہے۔ ملک کا شعور بیدار کرنا ہے۔ چندی گڑھ سے آئی اے این ایس کے بموجب بھارت جوڑو یاترا 10 جنوری کو پنجاب میں داخل ہوگی۔ صدر پردیش کانگریس امریندر سنگھ راجہ وارنگ نے میڈیا سے خطاب میں اعلان کیا کہ یاترا شمبھو بارڈر سے پنجاب میں داخل ہوگی اور سیدھے فتح گڑھ صاحب جائے گی۔