شمالی بھارت

بھکاری نے 500 روپیوں کے بقیہ قرض کیلئے 2سالہ لڑکی کا گلا گھونٹ دیا

گجرات میں ایک بھکاری نے اپنی پڑوسی کی 2سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا کیونکہ لڑکی کی ماں قرض کے بقیہ 500 رو پئے لوٹانے میں ناکام ہوگئی۔

بھاؤ نگر (سواراشٹرا) : گجرات میں ایک بھکاری نے اپنی پڑوسی کی 2سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا کیونکہ لڑکی کی ماں قرض کے بقیہ 500 رو پئے لوٹانے میں ناکام ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
بعنوان”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ پر سمینار و تقریری مقابلہ
بیٹیوں نے باپ کی آخری رسومات انجام دیں
چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج

نیلم باغ پولیس نے 62سالہ چھگن پارمر کے خلاف قتل کا کیس درج کیا ہے۔ کانتا بین چارولیا کی جانب سے در ج کرائی گئی شکایت کے بموجب اس کی لڑکی 26دسمبر کو لاپتہ ہوگئی تھی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی چھان بین کے دوران پتہ چلایا کہ چھگن‘ چھوٹی لڑکی لے جارہا ہے۔ دونوں خاندان فٹ پاتھ پر مقیم ہیں۔ پولیس نے چہارشنبہ کے دن ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کے بارے میں دریافت کیا۔

تفتیش کے دوران چھگن نے بتایا کہ اس نے لڑکی کی ماں کانتا بین کو چند سال قبل 5ہزار روپئے قرض دیا تھا۔ اگرچہ خاتون نے 4500 روپئے لوٹا دئے مگر اس نے بقیہ رقم ادا نہیں کی جس کیلئے دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا۔

چھگن نے بدلہ لینے کیلئے 2سالہ لڑکی سونل کو نیو بنڈار روڈ کے قریب ایک سنسان مقام پر لے جاکر پلاسٹک کی رسی کے ساتھ گلہ گھونٹ دیا اور نعش کو جھاڑیوں میں پھینک دیا۔چہارشنبہ کے دن نعش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجی گئی۔ ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس کی کرونا انفکشن کی رپورٹ منفی ہونے پر گرفتار کیا جائے گا۔