شمالی بھارت

بہار کے ضلع دربھنگہ میں آہنی پل منہدم

بہارکے ضلع دربھنگہ میں پیر کے روزایک حد سے زیادہ بوجھ والے ٹرک کی وجہ سے ایک آہنی پل منہدم ہوگیا۔ یہ واقعہ دربھنگہ میں سبوہرگھاٹ میں پیش آیا۔

پٹنہ : بہارکے ضلع دربھنگہ میں پیر کے روزایک حد سے زیادہ بوجھ والے ٹرک کی وجہ سے ایک آہنی پل منہدم ہوگیا۔ یہ واقعہ دربھنگہ میں سبوہرگھاٹ میں پیش آیا۔

یہ پل دریائے کملابالن پربنایاگیاتھاجو دربھنگہ کومدھوبنی، سہرسہ اورسمستی پوراضلاع سے جوڑتاتھا۔ ریت سے لداٹرک جب پل کے بیچ میں پہونچاتویہ منہدم ہوگیا اورٹرک دریامیں گر پڑا۔

ٹرک ڈرائیوراورہلپردریامیں کودکر جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔ اس واقعہ کے بعد مقامی عہدیدارجائے واقعہ پر پہنچ گئے اور ٹرک نکالنے کی کاروائی شروع کردی گئی۔

مقامی عوام نے عہدیداروں اور کنٹراکٹرس پر برہمی ظاہر کی جنہوں نے یہ پل تعمیرکیاتھا۔یہ اس علاقہ کودیگراضلاع سے جوڑنے والا اس علاقہ کاواحد پل تھا۔